14

425ارب ٹیکس ریکوری نہ کئے جانے کا انکشاف

اسلام آباد(بیوروچیف)آڈٹ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر میں مالی سال 2021-22 میں 425ارب47کرور روپے کی ٹیکس ریکوری نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ، اس ٹیکس میں 41کروڑ12لاکھ روپے کا فراڈ اور غبن کیا گیا ، چار ارب79کروڑروپے کے سیلز ٹیکس ریفنڈز کی غلط ادائیگیوں کے باعث سرکاری ریونیو کو نقصان ہوا، پانچ ارب40کروڑ روپے کی ٹیکسوں اور ڈیوٹی میں غیر ضروری چھوٹ اور رعایتیں دینے سے قومی خزانے کا نقصان ہوا، ٹیکس ڈیمانڈ کے مطابق 107ارب88کروڑ91لاکھ روپے کی ریکوری نہیں کی گئی ، سال22- 2021کی جاری آڈٹ رپورٹ کے مطابق غلط اخراجات کے دعووں کے باعث 62کروڑ72لاکھ روپے انکم ٹیکس کی کم ریکوری ہوئی ، 13ارب9کروڑر وپے کے ٹیکس کریڈٹ کے غلط دعوے کیے گئے جس سے قومی خزانے کو ریونیو کی مد میں نقصان ہوا، 11ارب62کروڑ روپے کے ودہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی نہیں کی گئی ، ایف بی آر کی جانب سے تین ارب77کروڑ22لاکھ روپے کا سپرٹیکس کم جمع کیاگیا ، ان پٹ ٹیکس کریڈٹ کے کی غلط ایڈجسٹمنٹ کے باعث 18ارب96کروڑ روپے کی کم ریکوری کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں