46ون ویلرز کے خلاف مقدمات درج

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ٹریفک پولیس نے عید کے ایام میں خطرناک انداز اور ون ویلنگ کرنے والے 46افراد کے مقدمات کا اندراج کروایا۔ ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر ناصر جاوید رانا نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں پر قیمتی انسانی جانوں کو خطرہ میں ڈالنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں خطرناک انداز کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون آئندہ بھی جاری رہے گا سڑکوں پر تیز رفتاری اور زگ زیگ ڈرائیونگ سے باز رہیں والدین اپنے کم عمر بچوں کو گاڑیاں ڈرائیونگ کے لیے ہرگز نہ دیں ٹریفک پولیس حادثات کی روک تھام اور بہتر ٹریفک بہائو کے لیے متحرک ہے۔ کینال روڈ اور ایکسپریس ہائی وے پر اینٹی ون ویلنگ اسکوارڈز متحرک رہیں گے۔ شہر کی دیگر اہم سڑکوں پر بھی خطرناک انداز ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا، شہری کسی بھی ٹریفک دشواری یا شکایت کی صورت میں ٹریفک ہیلپ لائن 1915پر کال کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں