46کروڑ کے ٹیکس خزانے میں جمع نہ کرانیکا انکشاف

اسلام آباد (بیوروچیف) ایئرلائنز سے وصول کروڑوں روپے کے ایئرپورٹ ٹیکس سرکاری خزانے میں جمع نہ کرائے جانے کا انکشا ف ہوا ہے۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کے آڈٹ رپورٹ 2024-25 میں ایئرلائنز سے وصول کروڑوں روپے ایئرپورٹ ٹیکس سرکاری خزانے میں جمع نہ کرائے جانے کا انکشاف ہواہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 46کروڑ سے زائد کا ایئرپورٹ ٹیکس پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے جمع نہیں کرایا۔ ٹیکس کی رقم مسافروں کوجاری ٹکٹس کی مد میں وصول کی گئی۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق رقم جمع نہ کرائے جانے پرمبنی بے ضابطگی کے بارے دسمبر2024میں آگاہ کیا گیا۔ اتھارٹی کی جانب سے رقم کی عدم وصولی کا اعتراف اور وصولی پر جمع کرانے کا جواب دیا گیا۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے مطابق ایئر پورٹ ٹیکس کی عدم وصولی اتھارٹی کے کمزورمالی سسٹم کی نشاندہی کرتی ہے،رپورٹ میں رقم وصولی کے لئے اتھارٹی کو ٹھوس اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں