47سال بعد رجنی کانت اور کمل ہاسن ایک ساتھ

ممبئی (شوبز نیوز) مداحوں کا طویل انتظار ختم ہوا۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے دو سپر اسٹارز لیجنڈری رجنی کانت اور کمل ہاسن ایک ہی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ تاریخی فلم معروف پروڈکشن ہاس ریڈ جائنٹ موویز بنانے جا رہی ہے اور ہدایت کار نیلسن دلیپ کمار ہیں جو اس وقت رجنی کانت کے ساتھ جیلر دوپر بھی کام کر رہے ہیں۔اس فلم کا نام اب تک فائنل نہیں ہوا ہے تاہم اسے ایک عارضی عنوان دونوں سپر اسٹارز کے ناموں کے پہلے پہلے حروف کو ملا کردیا گیا ہے۔ایک اور پیغام میں پروڈکشن ٹیم نے کہا کہ تاریخ شاذ و نادر ہی خود کو دہراتی ہے لیکن جب ایسا ہوتا ہے تو یہ نسلوں کے لیے ایک یادگار جشن بن جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں