سرگودھا (بیوروچیف) 47پل کے قریب ٹریفک کے دبائو کو کم کرنے کیلئے اوور ہیڈ برج کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا ہے سابق دور حکومت میں سابق صوبائی وزیر عنصر مجید نیازی نے اس پل کی منظوری کروائی تھی جس کے فنڈز جاری ہوئے تھے اب تمام مراحل مکمل ہونے پر پل کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ اسی طرح گلوالہ’ چونگی نمبر9 پر بھی پل تعمیر کئے جائیں اور خوشاب روڈ پر خیام سینما اوور ہیڈ برج کو نہر والا پل تک توسیع دی جائے تاکہ شہر میں ٹریفک جام ہونے سے بچ سکے اسی طرح اسلام پورہ اوور ہیڈ برج سے قینچی موڑ تک سروسز روڈ ختم کئے جائیں جبکہ ٹرسٹ پلازہ سے اسلام پورہ پل تک فاطمہ جناح روڈ کو بھی دو رویہ کیا جائے۔
23