51

47 بھٹے’ 6 صنعتی یونٹس سیل

چنیوٹ(نامہ نگار)انسداد سموگ کاروائیاں جاری، 47بھٹے،6صنعتی یونٹس سیل،تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں انسداد سموگ اقدامات کو نتیجہ خیز بنانے اور ماحول کو آلودہ کرنے والوں کے خلاف موثر ایکشن کا سلسلہ جاری، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ماحول کو آلودہ کرکے سموگ کا باعث بننے والوں کے خلاف محکمہ ماحولیات کی کاروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں،محکمہ ماحولیات کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نواز سیال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بھٹوں کی انسپیکشن،زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے اینٹوں کے بھٹوں،ممنوعہ مواد بطورایندھن جلانے والے انڈسٹریل یونٹس خلاف یکم اگست سے اب تک164اینٹوں کے بھٹوں کے وزٹ کر کے انسپیکشن کی، زگ زیگ ٹیکنالوجی نہ اپنانے والے 47بھٹوں کو سیل کیا گیا جبکہ 69 لاکھ روپے جرمانہ اور31 بھٹہ مالکان کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائی گئی ہیں جبکہ42انڈسٹریل یونٹس کی انسپیکشن کی گئی اور وائلیشن پر 6یونٹس کو سیل،20کے خلاف ایف آئی آرز اور 9لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا، ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کا مزیدکہنا تھا کہ سموگ کے تدراک کیلئے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جا رہا ہے جبکہ فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف بھی سخت کاروائیاں جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں