48سالہ اداکار نے خود سے26سال چھوٹی لڑکی سے شادی کرلی

ممبئی (شوبز نیوز)بھارت کے سابق اداکار اور ”اسٹائل” اور ”ایکسکیوزمی” فلموں سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار ساحل خان نے 48 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی ہے۔ ساحل خان نے ویلنٹائن کے موقع پر دبئی میں 22 سالہ میلینا الیگزینڈر سے شادی کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کی ہیں۔ میلینا الیگزینڈر سابق بھارتی اداکار ساحل خان سے عمر میں 26 سال چھوٹی ہیں۔ جوڑے کے درمیان عمر کے اس فرق پر صارفین نے کافی مذاق بنایا تھا لیکن ”اسٹائل” فلم کے اداکار نے شادی کے بعد اپنے انٹرویو میں عمر کے اس فرق کا دفاع کیا ہے۔ ساحل خان نے کہا کہ ”محبت عمر سے متعین نہیں ہوتی اور ہماری کہانی اس بات کی عکاسی کرتی ہے۔ میلینا کے خیالات بھی محبت، تعلق، سمجھ اور زندگی کے ہر مرحلے سے گزرنے کے بارے میں ایک جیسے ہیں۔ جب میں میلینا سے ملا تو وہ صرف 21 سال کی تھی اور میں فوری طور پر اس کی طرف مائل ہوگیا۔ اور مجھے یقین ہے کہ یہ احساس دونوں طرف تھا۔” ساحل خان نے مزید کہا ”اس کی عمر کے باوجود، وہ واضح ذہن، پختہ اور زندگی کی گہری سمجھ رکھتی تھی۔ ہم نے اپنے مستقبل کے بارے میں معنی خیز گفتگو کی، جس نے ہمیں اگلا قدم اٹھانے پر آمادہ کیا۔ اپنے خاندانوں سے تعارف کرانے کے بعد ہم نے منگنی کی اور اب ہم شادی شدہ ہیں۔” یاد رہے کہ میلینا ساحل خان کی دوسری اہلیہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں