35

48 وارداتیں ‘ زیر حراست ڈاکومقابلے میں پار ‘ ماں بیٹی سمیت 3قتل

فیصل آباد ‘ جڑانوالہ (سٹاف رپورٹر’ نامہ نگار) فیصل آباد میں ڈکیتی’ راہزنی اور چوری کی مزید 48 وارداتوں کے دوران سماج دشمن لاکھوں کا مال وزر لوٹ کر فرار’ ماں بیٹی سمیت 3 افراد قتل’ پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں اور وارداتیں کرنے والے ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ روڈالہ روڈ کے رہائشی مظہر علی نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ وہ اپنے عزیز کے ہمراہ گھر 274 گ ب جا رہے تھے کہ جب وہ 273 گ ب کے قریب پہنچے تو سڑک کنارے نامعلوم خاتون اور بچی کی نعشیں پڑی تھیں جنہیں نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار کر نعش پھینک کر فرار ہو گئے، دونوں ماں بیٹی کی شناخت نہ ہو سکی جبکہ تھانہ روڈالہ کے علاقہ 278 گ ب کے رہائشی نصراﷲ کے بیٹے غلام مصطفی نے صدیقہ بی بی سے پسند کی شادی کی تھی، جس کا ملزمان علی رضا وغیرہ کو شدید رنج تھا، ملزمان نے سوچے منصوبے کے تحت فائرنگ کر کے غلام مصطفی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ جمیل پارک سے سمیع سے نقدی’ فون’ سرسیدٹائون ڈی بلاک اعظم یٰسین چوک کے قریب علی اصغر سے نقدی’ فون’ 289 رب کے قریب ہارون سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 263 رب کے قریب حاجی محمد سلیم سے گن پوائنٹ پر اڑھائی لاکھ روپے’ فون’ منڈی موڑ کے قریب سرفراز سے نقدی’ فون’ مراد کالونی کے قریب انصاف سے نقدی’ فون’ امین پور بنگلہ روڈ پر 31 ج ب کے قریب ثاقب علی شاہ کی دکان میں داخل ہونے والے ڈاکو 60ہزار روپے’ فون چھین کر لے گئے’ گندانالہ کے قریب نوید انجم سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ پی ایس او پٹرول پمپ جڑانوالہ روڈ کے قریب آصف سے موٹرسائیکل’ نقدی’ 51 ج ب کے فہیم ظفر سے 50ہزار روپے’ فون’ نشاط آباد کے علاقہ سیم نالہ پر عرفان خالد سے نقدی’ فون’ 8 ج ب کے قریب محمد احسن الیاس سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 202 رب کے عرفان علی سے نقدی’ فون’ ساہیانوالہ کے قریب عبداﷲ آفتاب کی حویلی میں داخل ہونے والے ڈاکو ملازمین کو باندھ کر 10لاکھ سے زائد مالیت کے مویشی ٹرک پر لوڈ کر کے فرار ہو گئے، مدینہ ٹائون ذیشان روڈ پر خالد شہزاد سے نقدی’ فون’ مدینہ ٹائون الحبیب بنک کے باہر سے شیخ محمد علی سے 50ہزار روپے’ فون’ اﷲ ہو والا ڈیرہ کے قریب عتیق شاہین سے 20ہزار روپے’ فون’ مدینہ ٹائون کے علاقہ کینال گارڈن کے رہائشی سہیل اعظم نے بتایا کہ گھریلو ملازمائیں 80تولے زیورات’ اڑھائی لاکھ کی نقدی لے اُڑیں، لنڈا بازار کے قریب عاطف سے 90ہزار روپے’ فون’ 89 گ ب کے عتیق کی فیکٹری میں داخل ہونے والے ڈاکو ملازمین کو یرغمال بنا کر نقدی’ موبائل فونز چھین کر لے گئے’ 31 گ ب کے سرور سے 50ہزار روپے’ فون’ 617 گ ب کے قریب تصور حسین سے ٹریکٹر ٹرالی اور فون چھین کر فرار ہو گئے’ 425 گ ب کے فرہاد احمد سے ساڑھے تین لاکھ روپے’ فون چھین کر فرار ہو گئے، تحصیل والی مسجد کے باہر سے علی عباس’ گورونانک پورہ سے مرتضیٰ ‘ڈیرہ سائیں قبرستان سے قدیر’رضا آباد شجاع اللہ پارک سے عبدالحمید’شادمان ٹائون سے عابد رسول’کلیم شہید پارک سے علی اصغر’عرفان’رضاآباد سے نعیم’کلیم شہید پارک سے تھانیدار عابد حسین’نارووال گلی سے سجاد’سرسیدٹائون سے محمد رحمان’ایوب کالونی سے نذیراحمد’مکہ مارکی سے ذوالفقار’ نلکہ کوہالہ کے شفاقت علی ایئرمال کے باہر سے آفتاب محمود’126 ر۔ب کے اشفاق’محلہ میمونی سنگھ والا سے منصورعلی’240گ ب کے شکیل’سبزمنڈی سے ناصر’66ر۔ب کے مشتا’بسم اللہ ٹائون سے عبدالوحید’سمندری سے عثمان کی موٹرسائیکل چورلیکر رفوچکر ہوگئے۔ علاوہ ازیں کچہری بازار سنی ایکسچینج رقم تبدیل کروانے گیا تو رکشہ ڈرائیور اس کا بیگ لے اڑا’ جس میں ملکی وغیر ملکی کرنسی کے علاوہ دیگر سامان بھی موجود تھا۔ چور کوتوالی روڈ سے دکاندار ظہیر احمد کی دکان سے بجلی کا میٹر لے گئے’ طارق کالونی کوکیانوالہ روڈ کے شمیم اختر کے گھر سے ملازمہ زیورات’ نقدی لے گئی، پیپلزکالونی کے وسیم کے گھر سے گیس کا میٹر’ ستیانہ روڈ پر عبدالرحمن کی دکان کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا سامان’ جلوی مارکیٹ سے رضوان کا فون’ جڑانوالہ کے امین اینڈ سنز کے شاہد دلبر کی دکان سے فون چوری’ تاندلیانوالہ کے شبیر حسین’ عمیر مجاہد کے گھر کے باہر سے لال پمپس’ 212 گ ب کے عثمان کی ڈھاری سے بکرے چور لے اُڑے’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ علاوہ ازیں تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقہ 229پھاٹک کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں زیرحراست خونی ڈکیتی میں ملوث ڈاکوساتھیوں کی گولیاں لگنے سے مارا گیا پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ روڈالہ روڈ پولیس نے چند روزقبل پٹرول پمپ پروارداتیں کرنے والے ڈاکوئوں نے مزاحمت پر سیل مین کوقتل کردیا تھا پولیس قاتل ڈکیت کوپکڑکر عدالت میں پیش کرنے جا رہی تھی جب وہ 229پھاٹک کے قریب پہنچی تو اسکے مسلح ساتھی مذکورہ ڈاکوکوچھڑاکر فرار ہوگئے اورپولیس پارٹی نے تعاقب کیا تو ڈاکوئوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ اورساتھیوں کی فائرنگ سے مذکورہ ڈاکوگولیاں لگنے سے مارا گیا جبکہ اسکے ساتھی موقع سے فرار ہوگئے مارا جانے والا ڈاکو متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں