49ارب کی لاگت سے پانی کی 9سکیمیں منظور

لاہور (بیوروچیف) پنجاب صاف پانی اتھارٹی کے تیسرے گورننگ باڈی کا اجلاس، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاف پانی پروگرام فیز ون کی منظوری، 49ارب کی لاگت سے پانی کی 9سکیمیں منظور کی گئیں۔تفصیلات کیمطابق پروگرام کی تکمیل سے پنجاب کی 27 ملین سے زائدکی آبادی مستفید ہو سکے گی، پنجاب میں 4666 مراکز آب بشمول واٹر فلٹریشن پلانٹس تعمیر کئے جائیں گے۔خوشاب، ڈی جی خان، بہاولپور ،رحیم یار خان میں بوٹلنگ پلانٹس بھی لگائے جائیں گے، اجلاس کی صدارت چیئرمین گورننگ باڈی صاف پانی اتھارٹی چودھری زاہد اکرم نے کی۔چودھری زاہد اکرم کا کہنا تھا کہ وزیراعلی کے ویژن کے مطابق عوام کیلئے تاریخی منصوبہ منظور کیا گیا، سی ای او نوید احمد کا کہنا تھا گرین پنجاب انیشیٹو کو مدنظر رکھتے ہوئے پروگرام مرتب کیا گیا، وزیراعلیٰ کی گرین فنانس ٹیم کے ذریعے سولر کریڈٹ کا حصول ممکن بنایا جائیگا۔راولپنڈی، چکوال ،اٹک میں چھوٹے ڈیموں کے پانی کو پینے کے قابل بنایا جائیگا،چیف ایگزیکٹو آفیسر نوید احمد نے حالیہ منصوبوں پر ارکان کو بریفنگ دی ،لائحہ عمل پیش کیا۔ گورننگ باڈی کے تمام سات رکنی ممبران نے اجلاس میں شرکت کی، گورننگ باڈی ممبران میں ایم پی اے ملک خالد محمود وارن ، ایم پی اے حمیدہ میاں، عرفان دولتانہ ،ہاسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ ، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈکے افسران، لوکل گورنمنٹ اور فائنانس ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں