22

5افراد نے عیسائیت سے تائب ہوکر اسلام قبول کرلیا

گوجرہ(نامہ نگار)پانچ افرادنے عیسائیت سے تائب ہو کر دین اسلام قبول کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق جامع مسجد مسلم اقبال ٹائون میں مولانا رحمت اللہ ارشد کے ہاتھ پر اسلام قبول کر نے والے تحصیل سمندری کے پانچ افراد کے نئے اسلامی نام احمد محمود،محمد سلیمان،خدیجہ ،فاطمہ اورسلمیٰ رکھے گئے ہیں موقع پر موجود افرادنے انہیں دائرہ اسلام میں داخل ہو نے پر مبارکباد دی اور مٹھائی تقسیم کی گئی ۔واضح رہے مولانا رحمت اللہ ارشد اب تک103افرادکو کلمہ طیبہ پڑھاکر مسلمان کرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں