14

5افراد کا رقبہ پر قبضہ کے لئے خاتون پر تشدد

گوجرہ(نامہ نگار)پانچ افرادکی رقبہ پر قبضہ کر نیکی کوشش ،خاتون کو تشدد کا نشانہ بنادیا۔ معلوم ہواہے کہ چک نمبر345ج ب کی ارم شہزادی دختروریام اپنے زرعی رقبہ پر موجود تھی کہ اس ودران ارشد علی وغیرہ پانچ افرادوہاں آگئے اوراراضی پر قبضہ کر نے کی کوشش کی اور اس کو تشدد کا نشانہ بنایا شور واویلہ پر بعض افراد موقع پر آگئے جنہوں نے مداخلت کر کے اس کی جان بخشی کرائی جس پرملزمان فرارہوگئے ۔اطلاع ملنے پرتھانہ نواں لاہور پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں