5اگست کو تحریک نہیں چلے گی عوام 14اگست منائیں گے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہرسندھو نے کہاہے کہ جرم24گھنٹے چل رہاہوتو عدالتیں بھی 24گھنٹے چل سکتی ہیں بلوچستان میں غیرت کے نام پر خاتون کے قتل کو”غیرت کا قتل” قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کوعملی اقدامات کرنیکی ضرورت ہے – ان کاکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے اپنے ابے کوڈونلڈ ٹرمپ کے معاون خصوصی رچرڈگرینل سے ملاقات کرکے بھی رہائی نہیں دلاسکتے ٹرمپ کوبھی بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے کوئی دلچسپی نہیں-انہوں نے کہا کہ 9مئی کوبانی کے گھرکی گئی منصوبہ بندی کے بعدجناح ہاس سمیت200مقامات پر حملے کئے گئے ملوث ملزموں کو قانون کے مطابق سزاملی ہے ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے جوشواہدنہ ملنے کی وجہ سے بچ گئے ہیں وہ شکرکریں-اہم تنصیبات جلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں تھے 5 اگست کو تحریک نہیں چلے گی عوام 14اگست منائیں گے-ان کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ آ ئے تووہ درست اورخلاف آ ئے تو وہ غلط ہوتاہے-امیدہے فیصلے کے خلاف ملزم جہاں بھی جائیں گے سزاسے بچ نہیں پائیں گے -انہوں نے کہاکہ امیدہے آ ئندہ بانی پی ٹی آئی کے کہنے پربھی ان کے کارکن جلا گھیرا کے لیے باہرنہیں نکلیں گے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں