5ایس ایچ اوز کا تقرر و تبادلے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے5ایس ایچ اوزکے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کردئیے۔پی ایس او ٹو سٹی پولیس آفیسر انسپکٹرعتیق الرحمن کو ایس ایچ او تھانہ سول لائن،تھانہ کوتوالی سے انسپکٹر ملک شاہد کو پی ایس او ٹو سی پی او ،تھانہ سول لائن سے سب انسپکٹر علی اکبرکو ایس ایچ او تھانہ ملت ٹاؤن،تھانہ صدر جڑانوالہ سے سب انسپکٹر مظفر کھوکھرکو تبدیل کر کے ایس ایچ او کوتوالی ،پولیس لائنز سے اعجاز داوڑ سب انسپکٹر کو بطور ایس ایچ او تھانہ صدر جڑانوالہ تعینات کردیا گیاجبکہ ایس ایچ او ملت ٹاؤن انسپکٹر آفتاب کا پولیس لائنز تبادلہ کر دیا گیا ،سی پی او نے نئے تعینات کئے گئے افسران کو فوری طور پر اپنی جائے تعیناتی پر رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں