58

5خواتین ، 3نوجوان اغواء ، دوشیزہ سے زیادتی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دوشیزہ کو بے آبرو کر دیا جبکہ 5 خواتین اور 3 نوجوانوں کو اغواء کر لیا گیا’ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی’ 67 ج ب کے رہائشی محمود نے بتایا کہ اوباش ملزم ذیشان نے اسکی جواں سالہ بیٹی (ن) کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا’ جھنگ بازار خریداری کیلئے آنیوالی سکینہ بی بی کو کم سن بیٹے دانش سمیت اغواء کر لیا’ 2ج ب سے بشریٰ بی بی کی لے پالک بیٹی (ف)’ عیسی نگری سے عمران کی اہلیہ (م) کو ملزم معظم’ علامہ اقبال کالونی کے فاروق کی بیٹی (ل) کو ملزم سخاوت’ سہیل آباد سے صفیہ بی بی کی بیٹی (س) کو ملزم عمران نے اغواء کر لیا۔ علاوہ ازیں بٹالہ کالونی کے علاقہ قاسم آباد کے رہائشی عمر فاروق کا کہنا ہے کہ اسکے بھائی ابوبکر’ رسول پارک کے حنیف کا بیٹا خرم شہزاد گھر سے دکان پر جاتے ہوئے اور 208 رب کے گلزار احمد کے بیٹے قمر گھر سے گیا واپس نہ آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں