5روز گزرنے کے باوجود مغوی طالب علم کا سراغ نہ مل سکا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) 5روز گزرنے کے باوجود منصورآباد سے اغواء ہونیوالے سکینڈ ائیر کے طالبعلم کا سراغ نہ مل سکا۔ تفصیل کے مطابق منصورآباد گلی نمبر5 کے رہائشی محمد اعظم ولد فضل حسین نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کا بیٹا حمزہ جو کہ سکینڈ ائیر کا طالب علم ہے۔22ستمبر کی شب کو گھر سے نکلا، واپس نہ آیا، صبح بیدار ہوئے تو حمزہ گھر موجود نہ تھا اور اس کا فون بھی مسلسل بند جا رہا تھا جس پر تشویش ہوئی۔ اہل محلہ میں حمزہ کے دوستوں اور رشتہ داروں کے پاس تلاش کرتے رہے لیکن ابھی تک اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا، جس پر پولیس کو اطلاع کی تو منصورآباد پولیس نے مقدمہ درج کر کے مغوی کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں