لاہور (بیوروچیف) صدر پاکستان مسلم لیگ ن محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ایکسپو سینٹرمیں ”اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام کی چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کی ۔صدر مسلم لیگ ن محمد نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ”اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام کے تحت قرض کے لئے اہل قرار پانے والے خوش نصیبوں کو اپنے ساتھ بیٹھا لیا ۔صدر مسلم لیگ ن محمد نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ”اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام کے تحت قرض کے لئے اہل قرار پانے والے خوش نصیبوں میں چیک تقسیم کیے۔تقریب میں اپنی چھت،ا پنا گھر پروگرام سے متعلق ڈاکومینٹری پیش کی گئی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محمد نواز شریف کا دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں کہ میری درخواست پر تشریف لائے، انکے بغیر یہ تقریب ادھوری ہوتیـ حکومت پنجاب ہو یا حکومت پاکستان، مریم نواز شریف ہو یا محمد شہباز شریف، ویژن صرف نوازشریف کا ہے ـانہوںنے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا خواب جو 1980 میں شروع ہوا اسکے روح رواں محمد نواز شریف ہیں ـ اپنی چھت، اپنا گھر نواز شریف کا ویژن ہے، جب آفس سے گھر جاوں مجھ سے پراجیکٹ سے متعلق اپ دیٹ لیتے ہیں ـ محمد نواز شریف مجھے ہدایت کرتے ہیں کہ اپنا سارا وقت عوام کی خدمت میں گزارو ـ محمد نواز شریف مجھے کہتے ہیں کہ نیت رکھو کہ جو بھی کرونگی عوام کی بہتری کے لیے کرونگی،تو اللہ تعالیٰ مدد فرمائیں گے ـ میں نے جو محنت کرنا سیکھی، جو خواب بننے اور پورا کرنا سیکھا وہ محمد نواز شریف سے سیکھاـوزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ خوشی ہے ڈیڑھ ماہ کی قلیل مدت میں آج قرض کی پہلی قسط عوام کو دے رہے ہیں ـاپنی چھت، اپنا گھر پروگرام 5 سال میں 7 سو ارب روپے کا یہ بہت بڑا منصوبہ ہے ـ محمد نواز شریف نے ہدایت کی کہ لوگوں کو اپنا گھر بنا کر دے دو باقی لوگ سنبھال لیں گے ـبہت خوشی ہے کہ لوگوں کو محمد نواز شریف کی حکومت پر اعتماد ہے،پراجیکٹس پر بہت اعلیٰ رسپانس دے رہے ہیں ـ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں تمام اضلاع میں یکساں قرض دیے جارہے ہیں ـ انہوںنے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کچھ دن لانچ کیا، الحمدللہ آج قرض بھی دے رہے ہیںـ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ درخواستیں آئی، اسکو دیکھ کر 5 لاکھ افراد کو قرض دینے کا فیصلہ کیاـ اگلے پانچ سال میں پانچ لاکھ گھر بنائیں گےـ انہوںنے کہا کہ شہر میں ایک سے پانچ مرلہ، دیہات میں ایک سے دس مرلہ کے زمین مالکان کو قرض دیں گےـ اپنی چھت، اپنا گھر کا خواب پورا کرنے کے لیے دن رات محنت کیـ انہوںنے کہا کہ قرض کے حصول کے لئے شرائط سخت تھیں، سب ختم کر کے کہا کہ شناختی کارڈ اور ملکیتی کاغذ دکھا کے قرض لے جائیں ـ شفاف قراندازی سے ایک سال میں ایک لاکھ قرض دیں گےـسختی سے ہدایت کیں کہ اپنی چھت ،اپنا گھر پروگرام کے قرض کی قسط 14 ہزار سے زیادہ نہ ہو ـ انہوںنے کہا کہ اپنی چھت ،اپنا گھر پروگرام کے قرض پر زیرو سود ہے ، سود کا ایک پیسہ بھی نہیں دینا پڑے گاـ15لاکھ کا قرض لینے والے کو 9سال میں صرف 15لاکھ ہی ادا کرنا ہوں گے کیونکہ ہم حقیقی طورپر مدد کرنا چاہتے ہیںـکوشش کی ہے کہ قسط کم سے کم رکھی جائےـانہوںنے کہا کہ عوام کو قرض 4اقساط میں ادا کرنے کی سفارش کی گئی جسے ختم کر کے 2اقساط کرا دیںـاپنی چھت ،اپنا گھر پروگرام کے قرض میں کوئی پوشیدہ چارجز نہیںہیں،3ماہ گریس پریڈ ہے ، چوتھے ماہ قرضے کی پہلی قسط دینی ہوگی۔
16