5سالہ بچہ پانی کی ٹینکی میں ڈوب کر جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)نواحی گائوں 327 گ ب میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پانچ سالہ بچہ پانی کی ٹینکی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق عدالحادی نامی بچہ زیر تعمیر مکان میں کھیل رہا تھا کہ اسی دوران وہ پانی سے بھری ٹینکی میں جا گرا۔ واقعہ کے بعد علاقے کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا۔ تاہم طبی امداد ملنے سے پہلے ہی بچہ جانبر نہ ہو سکا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی جبکہ اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں