5سالہ بیٹی کے قاتل باپ کو سزائے موت کا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج عبدالرحیم نے تھانہ منصورآباد کے مقدمہ قتل واقدام قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے 5سالہ بیٹی کو قتل’ بیوی’ دو بیٹیوں اور سوتیلے بیٹے کو زخمی کرنے والے مجرم ذیشان شوکت کو سزائے موت’ مجموعی طور پر 74سال قید اور 96لاکھ روپے جرمانہ وہرجانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔ استغاثہ کے مطابق ملک پور کے رہائشی ذیشان شوک کی شادی شمع بی بی سے ہوئی۔ مسلسل بیٹیاں پیدا کرنے پر مشتعل مجرم نے قینچیوں کے وار کر کے 5سالہ بیٹی انوشقہ کو قتل جبکہ اہلیہ شمع بی بی’ دو بیٹیوں 2سالہ ثمن’ 5ماہ کی ہما اور سوتیلے بیٹے طلحہ کو بری طرح زخمی کر دیا تھا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے چالان مکمل کر کے عدالت بھجوایا تو فاضل جج نے سماعت کے دوران جرم ثابت ہونے پر مجرم بیٹی کے قاتل باپ ذیشان شوکت کو سزائے موت اور دس لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم دیا۔ زیردفعہ 324ت پ کے تحت 4مرتبہ دس دس سال قید اور چار مرتبہ ایک ایک لاکھ جرمانہ’ 337D ت پ کے تحت تین مرتبہ دس دس سال قید’ 337F ت پ کے تحت 50ہزار ہرجانہ اور ایک سال قید اور 337F کے تحت ستر ہزار ہرجانہ اور تین سال قید کی سزا کا حکم سنایا۔ جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید 6ماہ قید سخت بھگتنا ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں