48

5سالہ معصوم بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا درندہ ملزم گرفتار

ڈجکوٹ(نامہ نگار)پانچ سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار ، واقعہ کے مطابق گزشتہ ماہ11اکتوبر کو ڈجکوٹ کے نواحی گائوں چک نمبر 269 رب میں نامعلوم ملزم نے پانچ سالہ مہک فاطمہ کو گھر کے باہر سے اغوا کیا اور زیادتی کے بعد قتل کرکے نعش جھاڑیوں میں پھینک دی ،ڈیلی بزنس رپورٹ میں مفصل نیوز شائع ہونے پر حکام حرکت میں آگئے اور نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی گزشتہ ماہ اپنے دورہ فیصل آباد کے دوران بھی متاثرہ فیملی کے گھر گئے اہلخانہ کی مالی امداد کے ساتھ دلجوئی کی اور جلد قاتل گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی ۔گزشتہ روز پولیس کی انتھک محنت رنگ لائی اور ملزم دھر لیا گیا جس کا نام منیربتایا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں