30

5سالہ مہک فاطمہ کو درندگی کانشانہ بنانے والا ملزم اپنے انجام کو پہنچ گیا

ڈجکوٹ (نامہ نگار ) 5 سالہ مہک فاطمہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سفاک ملزم تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ چک نمبر 269 رب میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا تفصیل کے مطابق تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ269 رب میں تقریبا ڈیڑھ ماہ قبل مبینہ ملزم منیر نے 5 سالہ بچی سے زیادتی کرکے اسے قتل کردیاتھا جو گزشتہ دنوں پولیس نے سخت جدوجہد کے بعد گرفتار کیا تھا اور ملزم منیر نے بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کر لیا تھا گزشتہ شب پولیس ملزم کو جائے وقوعہ پر لے کر جارہی تھی کہ مبینہ طور پر ملزم منیر کے ساتھیوں نے چھڑوانے کی کوشس کی اور پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی پولیس مقابلے کے دوران ملزم منیر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جبکہ ساتھی موقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ملزمان کی تلاش جاری ہے ملزم 815/23 مقدمہ میں نامزد تھا، ملزم منیر کی نعش کو اسپتال منتقل کردیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں