30

5سال عدم اعتماد نہ آنے کی گارنٹی پر ن لیگ نے وفاقی حکومت لینے کی حامی بھرلی

اسلام آباد (بیوروچیف)ن لیگ نے واضح گارنٹی کے بعد وفاقی حکومت لینے کی حامی بھری ۔ پیپلزپارٹی صدارت لینے کے بعد تحریک عدم اعتماد نہیں لائے گی۔ 5سال بلا رکاوٹ اور عدم اعتماد کے بغیر حکومت کی مدت پوری کرنے اور وزیر اعظم کی مدت کو پورا کروایا جائے گا۔معاشی چارٹر کرنے کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ن لیگ بلوچستان میں بننے والی حکومت کو سپورٹ کریگی۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی کمیٹیوںنے شراکت اقتدار کا فارمولہ جلد مکمل کرنے پر اتفاق کر لیا گیا ۔ اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کے نامزد نمائندگان کے مشاورتی اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ایک مستحکم جمہوری حکومت وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ پاکستان کو درپیش معاشی، سیاسی، امن و امان اور دہشت گردی جیسے چیلنجز کا حل نکالا جا سکے اور عوام کو مہنگائی، بے روزگاری، عدم تحفظ کے عفریت سے چھٹکارا دلایا جا سکے۔ دونوں اطراف نے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں اور مشاورت کے بعد طے ہوا کہ جمعرات کو دونوں کمیٹیاں دوبارہ ملیں گی جس میں مسلم لیگ (ن)کے دیگر صوبوں کے نمائندگان بھی شریک ہوں گے۔ یہ بھی طے پایا کہ دیگر ہم خیال سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں