28

5سے 7مارچ تک ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد(بیوروچیف)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ (این ڈی ایم اے)نے ملک میں شدید بارشوں کے ایک اور اسپیل کی وارننگ جاری کر دی جب کہ کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں 5 سے 7 مارچ تک خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور پنجاب کے بالائی علاقوں کے اس اسپیل سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔اسپیل کے تحت بالائی اور وسطی پنجاب میں آندھی اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے آج خیبر پختونخوا، کشمیر، مری، گلیات، راولپنڈی، اسلام آباد میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔راولپنڈی کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، حالیہ بارشوں کے بعد موسم غیر معمولی طور پر سرد ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں