25

5شعبوں میں سمگلنگ، ٹیکس چوری سے سالانہ 1 ارب کا نقصان

اسلام آباد (بیوروچیف) پانچ بڑے شعبوں میں سمگلنگ ، غیر قانونی تجارت اور ٹیکس چوری سے پاکستان کو سالانہ ایک ہزار ارب روپے نقصان کا سامنا ہے، رئیل ا سٹیٹ کے شعبے سے سالانہ 500 ارب، ٹائر اینڈ لبریکنٹس کی غیرقانونی تجارت 106ارب روپے ہے، ادویات سازی کی غیرقانونی صنعت سے65 چائے 45،تمباکو کے شعبے سے 240ارب کا نقصان، ا ن بڑے صنعتی شعبوں میں رئیل سٹیٹ ، تمباکو ، ٹائر اینڈ لبریکینٹس ، چائے اور ادویات کے شعبے شامل ہیں۔ ایک بین الاقوامی ریسرچ رپورٹ کے مطابق صرف رئیل سٹیٹ کے شعبے سے سالانہ 500 ارب روپے کا ٹیکس چوری کیا جارہا ہے، ٹائر اینڈ لبریکنٹس کی غیرقانونی تجارت 106ارب روپے، ادویات سازی کی غیرقانونی صنعت سے 65ارب روپے، چائے کی غیرقانونی تجارت سے 45ارب روپے جبکہ تمباکو کی غیرقانونی تجارت اور ٹیکس چوری سے قومی خزانے کو ٹیکسوں کی مد میں 240ارب روپے سالانہ کا نقصان پہنچ رہا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں