5پاکستانی کوہ پیمائوں نے 24گھنٹوں میں نانگاپربت چوٹی سر کر لی

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) 24 گھنٹوں کے دوران 5 پاکستانی کوہ پیمائوں نے دنیا کی نویں اور پاکستان کی دوسری بلند چوٹی نانگا پربت کو سر کرلیا،ان میں سے 2 کوہ پیمائوں نے مصنوعی آکسیجن کی مدد کے بغیر 8 ہزار 126 میٹر اونچی نانگا پربت کو سر کیا۔مرحوم کوہ پیما علی رضا سدپارہ کے بیٹے اشرف سدپارہ نے بھی نانگا پربت کو سر کیا، اشرف سدپارہ نے پاکستان میں موجود 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 5 چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔الپائن کلب آف پاکستان اور پاکستان کی مانٹینئرنگ کمیونیٹی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران نانگا پربت سر کرنے والے کوہ پیمائوں میں ڈاکٹر رانا حسن جاوید، علی حسن، سہیل سخی، اشرف سدپارہ اور شیر زاد کریم شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں