72

5 برسوں میں غربت کی شرح میں اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پائیڈ)نے ملک میں غربت کی شرح کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کی رپورٹ کے مطابق 5 برسوں میں غربت کی شرح 38.6 فیصد سے بڑھ کر 39.5 فیصد تک پہنچ گئی۔پائیڈ کے مطابق بلوچستان میں 70 فیصد، خیبرپختونخواہ میں 48 فیصد، سندھ 45 فیصد، پنجاب میں 30 فیصد لوگ غربت کا شکار ہیں، ملک بھر میں شہری علاقوں کی نسبت دیہی علاقوں میں غربت کی شرح زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں