3

5 سال کے دوران 3لاکھ پاکستانی برطانیہ چلے گئے

اسلام آباد (بیوروچیف) گزشتہ پانچ سالوں کے دوران2لاکھ 89ہزار 265 پاکستانی شہری برطانیہ چلے گئے۔وزارت داخلہ نے2021ء سے 2025تک کی تفصیلات جاری کر دی ہیں’2021ء میں 24ہزار 905اور 2022میں 51ہزار 506پاکستانی شہری برطانیہ روانہ ہوئے۔ 2023میں 79ہزار 561اور 2024میں 62ہزار 593افراد برطانیہ روانہ ہوئے جبکہ 2025 میں 70ہزار 700 پاکستانی شہری برطانیہ چلے گئے۔گزشتہ 5 سالوں میں اسٹڈی ویزے پر 86 ہزار 976 پاکستانی طلبہ برطانیہ روانہ ہوئے، گزشتہ پانچ سالوں میں ٹورسٹ ویزے پر 37 ہزار 749 پاکستانی شہری برطانیہ گئے۔2021 سے 2025 کے دوران وزٹ ویزے پر پاکستان سے 1 لاکھ 33ہزار 566 پاکستانی شہری برطانیہ گئے، گزشتہ پانچ سالوں میں ورک ویزے پر برطانیہ جانے والے پاکستانی شہریوں کی تعداد 30 ہزار 974 رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں