5-G اسپیکٹرم کی تاریخی نیلامی’ 142 ارب حاصل (اداریہ)

پاکستان میں فائیوجی اسپیکٹرم کی نیلامی کا عمل طویل انتظار کے بعد مکمل ہو گیا جس میں پاکستان کو 507 ملین ڈالر 142 ارب روپے حاصل ہوئے اس نیلامی میں 597 میگا ہرٹز کے ہدف کے مقابلے میں 80 میگا ہرٹز اسپیکٹرم فروخت کیا گیا، نیلامی کا عمل تین مراحل میں مکمل ہوا جس میں تین ٹیلی کام آپریٹرز زونگ’ جاز’ یوفون نے ٹیکسٹ جنریشن موبائل سروسز اور ملک میں تیز رفتار ڈیجیٹل کنکیٹویٹی کی فراہمی کیلئے اسپیکٹرم حاصل کیا وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ’ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب’ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے فائیوجی اسپیکٹرم نیلامی کے عمل کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمن قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سید امین الحق بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہا کہ فائیوجی سے انٹرنیٹ اسپیڈ میں بہتری آئے گی وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے فاییو جی اسپیکٹرم نیلامی کے عمل کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سید امین الحق بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہا کہ فائیوجی سے انٹرنیٹ اسپیڈ میں بہتری آئے گی وفاقی وزیر عطاء اﷲ تارڑ نے کہا کہ ڈیجیٹل کنکیٹیوٹی میں انقلاب آئے گا وزیرخزانہ نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہو گا چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ آج تاریخی دن اور ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب پیشرفت ہے فائیوجی اسپیکٹرم کی نیلامی سافٹ ویئر کے ذریعے آن لائن ہوئی نیلامی کے اختتام پر چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے اس دن کو پاکستان کیلئے تاریخی اور خوشی کا سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ یہ ملک کی ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب اہم پیشرفت ہے انہوں نے ٹیلی کام آپریٹرز کے تعاون کو بھی سراہا جنہوں نے بھرپور حصہ لیا نیلامی کے اگلے مرحلے میں ہربینڈ کے اندر مخصوص لاٹس کی تقسیم کی جائے گی آپریٹرز خود فیصلہ کریں گے کہ وہ ہر بینڈ میں اوپری درمیانی یا نچلے حصے کی فریکوئینسی حاصل کرنا چاہتے ہیں نیلامی میں 700 میگا ہرٹز بینڈ میں 2لاٹس فروخت ہوئے 2300 میگا ہرٹز بینڈ کے تمام 5لاٹس 2600 میگا ہرٹز بینڈ کے تمام 19لاٹس 3500 میگا ہرٹز بینڈ کے 28 میں سے 22 لاٹس اس طرح مجموعی طور پر 480 میگا ہرٹز اسپیکٹرم فروخت ہوا جاز سب سے بڑھ چڑھ کر خریدار بن کر سامنے آیا جس نے 190 میگا ہرٹز اسپیکٹرم حاصل کیا جس میں 3500 میگا ہرٹز بینڈ میں 50 میگاہرٹز 2600 میگا ہرٹز میں 70 میگا ہرٹز 2300 میگا ہرٹز میں 50 میگا ہرٹز 700 میگا ہرٹز میں 20 میگا ہرٹز’ یوفون نے 180 میگا ہرٹز حاصل کیا جس میں 3500 میگا ہرٹز میں 120 میگا ہرٹز 2600 میگا ہرٹز میں 60 میگا ہرٹز شامل ہیں جبکہ زونگ نے 110 میگا ہرٹز اسپیکٹرم حاصل کیا جس میں 3500 میگا ہرٹز میں 50 میگا ہرٹز 2600 میگا ہرٹز میں 60 میگا ہرٹز شامل ہیں” فائیو جی اسپیکٹرم کی تاریخی نیلامی سے پاکستان میں انٹرنیٹ سپیڈ میں بہتری آئے گی بلکہ ڈیجیٹل کنکنیویٹی میں انقلاب برپا ہو گا اور ساتھ ہی آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہو گا سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے 2013-14 کی حکومت میں پاکستان تھری جی فور جی میں داخل ہوا تھا آج پاکستان فائیوجی کے دور میں داخل ہو گیا ہے جو انقلابی اقدام ہے 5-G اسپیکٹرم کی نیلامی سے پاکستان کو 507 ملین ڈالر پاکستانی رقم کے مطابق 142 ارب روپے حاصل ہوئے ہیں سب سے بڑھ کر یہ کہ انٹرنیٹ کی رفتار میں تیزی سے ملک کے سرکاری اداروں سمیت ملک میں موبائل فون کمپنیوں کو اپنی سروس مزید بہتر کرنے میں مدد ملے گی جو خوش آئند اور عوام کو اس سے بہت فائدے حاصل ہوں گے خصوصاً طلبہ وطالبات جو آن لائن تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں باآسانی ضروری سرچز کر سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں