45

50اسرائیلیوں کے بدلے ، 150 فلسطینی رہا ، حماس ، اسرائیل جنگ بندی معاہدہ طے

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل اور حماس کے درمیان یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کو آئی ڈی ایف، شن بیٹ اور موساد کی حمایت حاصل ہے اور اس میں اسرائیلی جیلوں سے تقریبا140سکیورٹی قیدیوں کی رہائی بھی شامل ہے۔اسرائیل نے حماس کے غزہ کے رہنما یحیی سنوار کی طرف سے غزہ کی فضائی حدود میں اسرائیلی UAVs کے زریعہ انٹیلی جنس گیدرنگ کے عمل کو غزہ کی فضائی حدود میں ہر روز چھ گھنٹے کے لیے روکنے کی شرط ماننے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے جس کے بدلے میں حماس کی قید میں کچھ یرغمالیوں کی رہائی کی جائے گی۔اس شرط کے نفاذ کا اعلان ایک اسرائیلی اہلکار نے کیا جس نے IDF اور شن بیٹ کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس جنگ بندی کے دنوں میں بھی انٹیلی جنس معلومات اکٹھا کرنے کی دیگر موثرصلاحیتیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں