50من گوبھی مفت تقسیم

نارووال (نامہ نگار)نارووال کی سبزی منڈی میں آڑھتی کی جانب سے گوبھی کی قیمت دو روپے سے 5روپے فی کلو لگانے پر کسان نے 50من گوبھی مفت میں تقسیم کردی۔نارووال کے نواحی موضع صادق آباد میں کسان نے 50من کے قریب پھول گوبھی لے کر سبزی منڈی پہنچا تو کئی آڑھتوں کے چکر کاٹنے پر بھی اسے 2روپے فی کلو سے 5روپے فی کلو سے زیادہ بولی نہ لگی۔کسان نے دلبرداشتہ ہوکر منڈی میں گوبھی مفت تقسیم کردی، سبزی منڈی آئے شہری تھیلے بھر کر مفت میں گوبھی لے گئے ۔کسان نے کہا کہ 40ہزار روپے فی ایکڑ ہمارا خرچہ آتا ہے ، دو روپے فی کلو سے ہمارا منڈی تک آنے کا خرچہ نہیں نکلتا ، ہم بچوں کی فیس ادا نہیں کر پا رہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں