50کروڑ ہرجانہ کیس میں کمار سانو کی سابقہ اہلیہ کیخلاف بڑی جیت

ممبئی(شوبز نیوز) بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف گلوکار کمار سانو پر 50 کروڑ روپے کے ہرجانے کے مقدمے میں عدالت نے ان کی سابقہ اہلیہ کو زبان بندی کا حکم جاری کردیا کمار سانو نے اپنی سابقہ اہلیہ ریٹا بھٹاچاریہ کے خلاف 50 کروڑ روپے کے ہتکِ عزت کے مقدمے میں بڑی قانونی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ممبئی کی عدالت نے گلوکار کی اہلیہ ریٹا بھٹاچاریہ کو گلوکار اور ان کے خاندان کے خلاف کسی بھی قسم کے توہین آمیز، جھوٹے یا متنازع بیانات دینے سے سختی سے منع کردیا ہے۔عدالت نے حکم جاری کیا کہ گلوکار کی اہلیہ پرنٹ، ڈیجیٹل یا سوشل میڈیا کے کسی بھی پلیٹ فارم پر ان کے خلاف کوئی بھی ایسی بات نہ لکھیں یا بولیں جس سے گلوکار کی ساکھ متاثر ہو۔جسٹس جادھو نے ریمارکس دیے کہ ریٹا کے پچھلے انٹرویوز محض تبصرے نہیں تھے بلکہ وہ ذاتی حملوں کی حد تک چلے گئے تھے۔کمار سانو کی وکیل ثنا رئیس خان نے دورانِ سماعت عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ریٹا کے حالیہ انٹرویوز نے گلوکار کو شدید مالی اور ذاتی نقصان پہنچایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں