55

50 افراد کا قاتل ساتھی سمیت ہلاک

چنیوٹ (بیوروچیف)محکمہ انسدادِ دہشت گردی(سی ٹی ڈی)نے50افراد کے قاتل کو ساتھی سمیت چنیوٹ میں مقابلے میں ہلاک کر دیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق انٹیلی جنس اطلاع پر کارروائی چنیوٹ کے علاقے میں کی گئی، دہشت گرد غضنفر ندیم کے سر کی قیمت25لاکھ روپے تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد غضنفر ندیم فیصل آباد میں حساس ادارے کے دفتر پر حملے میں بھی ملوث تھا، مذہبی منافرت پر مبنی دہشت گردی میں غضنفر ندیم ماسٹر مائنڈ تھا۔سی ٹی ڈی نے کہا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے گولا بارود اور اسلحہ قبضے میں لیا گیا، دہشت گرد فیصل آباد میں 11 بڑی کارروائیوں میں ملوث تھا، دہشت گرد نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملہ اور ایک ٹارگٹ کلنگ بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں