534گ ب کی نمبرداری کا اختیار مہر بشیر لڑکا کو دیدیا گیا

جڑانوالہ(نامہ نگار)کمشنر فیصل آباد کی ہدایت پر 534گ ب میں نمبرداری کا اختیار مہر بشیر لڑکا کو دیدیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کمشنر فیصل آباد جہانگیر انور کی خصوصی ہدایت پر 534گ ب میں سیاسی و سماجی شخصیت مہر بشیر لڑکا کو نمبرداری کا اختیار دیدیا گیا ہے ۔ نمبرداری ملنے پر اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور بڑی تعداد میں شہریوں نے مہر بشیر لڑکا کو مبارکباد پیش کی۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ مہر بشیر لڑکا ایک متحرک،عوام دوست اور بااثر سیاسی شخصیت ہیں اور ان کی نمبرداری سے علاقے کے دیرینہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔شہریوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئی نمبرداری کے بعد عوامی مسائل کے حل میں مزید بہتری آئے گی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مہر بشیر لڑکا نے کمشنر فیصل آباد جہانگیر انور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس اعتماد کا اظہار ان پر کیا گیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں