55 سالہ خاتون کے ہاں 17ویں بچے کی پیدائش

ادے پور (مانیٹرنگ ڈیسک) راجستھان کے ضلع ادے پور میں 55 سالہ خاتون ریکھا نے اپنے 17ویں بچے کو جنم دیا ہے فوٹو: بھارتی میڈیابھارت میں 55 سالہ خاتون کے ہاں 17 ویں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان کے ضلع ادے پور میں 55 سالہ خاتون ریکھا جو کہ کاورا رام کی بیوی ہے، نے اپنے 17ویں بچے کو جنم دیا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ادے پور کے لیلواس گاں کے رہائشی ریکھا اور کاورا رام کے 5 بچے (4بیٹے اور ایک بیٹی) پیدائش کے کچھ ہی عرصے بعد انتقال کر گئے تھے ۔اب ان کے 12 بچے زندہ ہیں جن 7 بیٹے اور 5 بیٹیاں شامل ہیں۔کاورا رام کے مطابق ان کے 2 بیٹے اور 3 بیٹیاں شادی شدہ ہیں۔ان بچوں کے بھی بچے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق جوڑے کے مالی حالات نہایت ہی خراب ہیں۔ کباڑ کا کام کرکے گھر چلانے والے کاورا رام کا کہنا ہے کہ اسے بچوں کی شادیاں کرنے کے لیے سود پر قرض لینا پڑا۔ اس نے یہ بھی اعتراف کیا کہ گھر کا کوئی بھی فرد کبھی اسکول نہیں گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں