57ایس پیز کا تقرر وتبادلے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے 57ایس پیز کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ فیصل آباد سے تبدیل ہونے والوں میں ایس پی لائلپور ٹائون رانا رحمان قادر کو ایس پی انوسٹی گیشن خانیوال’ ان کی جگہ ایڈیشنل ایس پی رحیم یار خان ناصر جاوید رانا کو ایس پی لائلپور ٹائون’ ایس پی سی آئی اے فیصل آباد حافظ مہتدیٰ کو ایس پی سپیشل برانچ ڈیرہ غازی خان’ ایس پی لیگل فیصل آباد اصغر ملک کو ایس پی انوسٹی گیشن مظفر گڑھ’ ایس پی سپیشل برانچ محمد سعید کو ایس پی سٹی ملتان’ ایس ایس پی سی ٹی ڈی عطاء الرحمن کو ایس ایس پی آر آئی جی راولپنڈی’ ڈی او سی ٹی ڈی جمشید اقبال ناصر چشتی کو ایس پی سی ٹی ڈی آر او فیصل آباد’ ایس ڈی پی او سٹی جھنگ ملک طارق کو ترقی دیکر ایس پی انوسٹی گیشن جھنگ اور اختر وینس کو ایس پی انوسٹی گیشن ساہیوال تعینات کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں