59ڈی ایس پیز کا تقرر وتبادلے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے 59ڈی ایس پیز کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ ضلع فیصل آباد کے تبدیل ہونے والے ڈی ایس پیز میں ڈی ایس پی اے وی ایل ایس محمد عثمان کو ایس ڈی پی او فیکٹری ایریا’ ایس ایس پی سول لائن ٹریفک پولیس نواز کموکا کو ڈی ایس پی انٹیلی جنس سپیشل برانچ فیصل آباد’ ڈی ایس پی انوسٹی گیشنIII سعد سعود صفدر کو ایس ڈی پی او پیپلزکالونی’ ڈی ایس پی بٹالین فور پی سی زاہد علی کو ایس ڈی پی او منچن آباد’ ڈی ایس پی انوسٹی گیشن لیہ محمد عظیم کو ایس ڈی پی او جڑانوالہ تعینات کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں