5Gسپیکٹرم نیلامی،عالمی سرمایہ کاری میں اضافہ

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان میں 5G اسپیکٹرم کی نیلامی تقریبا 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ کامیابی سے مکمل ہو گئی ہے، جسے ٹیلی کام اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق اس نیلامی کے نتیجے میں مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں دلچسپی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔نیلامی میں کامیاب بولی دینے والی کمپنیوں میں Zong، Ufone اور Jazz شامل ہیں، جو ملک میں جدید 5G سروسز متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے اس موقع پر کہا کہ 5G اسپیکٹرم نیلامی پاکستان میں ٹیلی کام اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی واضح علامت ہیاور موجودہ غیر ملکی کمپنیوں کی نئی سرمایہ کاری پاکستان کی معیشت اور جاری اصلاحاتی عمل پر بڑھتے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی نجکاری میں 645 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری بھی مقامی سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کا اہم اشارہ ہے، پی آئی اے کی نجکاری سے فضائی رابطے مضبوط ہوں گے جبکہ 5G اسپیکٹرم نیلامی سے ڈیجیٹل معیشت اور تیز رفتار انٹرنیٹ کو فروغ ملے گا۔مزید بتایا گیا کہ نیلامی میں کامیاب کمپنی جاز (ویون گروپ) نے آئندہ تین سال کے دوران پاکستان میں مزید ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان بھی کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مقامی اور عالمی سرمایہ کاری میں یہ تسلسل ملکی معیشت کی بحالی اور طویل المدتی استحکام کے لیے مثبت پیش رفت ہے۔ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کونسل کی مثر معاشی پالیسیوں اور اصلاحاتی وژن کا نتیجہ ہے، جس کا مقصد ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط بنانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں