6انسانی سمگلرز گرفتار

کراچی(بیوروچیف) ایف آئی اے نے مائیگرنٹ اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 6 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان نے کارروائیوں کے دوران مائیگرنٹ اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 6ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں محمد قاسم، عبدالمنان، شکیل احمد، اجمل، سجاد حسین اور محمد عرفان شامل ہیں۔ ملزمان کو لودھراں، بہاولپور، مظفر گڑھ اور ڈی جی خان کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔حکام کے مطابق ملزم محمد قاسم نے شہریوں کو عراق ملازمت پر بھجوانے کا جھانسہ دے کر 3لاکھ 50ہزار روپے بٹورے۔ ملزم عبدالمنان نے شہری کو سعودی عرب ملازمت کا جھانسہ دے کر 7لاکھ 90ہزار روپے ہتھیائے۔ملزم شکیل احمد نے شہریوں کو عراق ملازمت پر بھجوانے کا جھانسہ دے کر 14لاکھ 60ہزار روپے بٹورے، ملزم اجمل نے شہریوں کو عراق ملازمت پر بھجوانے کا جھانسہ دے کر 8لاکھ روپے وصول کیے جبکہ ملزم سجاد حسین نے شہریوں کو سعودی عرب ملازمت پر بھجوانے کا جھانسہ دے کر 2لاکھ 50ہزار روپے بٹورے۔حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزم محمد عرفان 3مقدمات میں ایف آئی اے کو مطلوب ہے۔ ملزم متعدد شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹور چکا ہے۔گرفتار ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے۔ ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں