4

6سال سے کم عمر بچوں کو نمونیا سے بچاؤ کی ویکسیئن ضروری ہے،وزیراعلیٰ پنجاب کا پیغام

لاہور (بیورو چیف) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نمونیا سے بچاؤ کے سلسلے میں عالمی دن پراپنے پیغام میںکہاہے کہ نمونیا سے احتیاط ضروری ہے ،نمونیابچوں اور بزرگوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ نمونیا سے دنیا بھر میں سالانہ لاکھوں بچے اور بزرگ لقمہ اجل بنتے ہیں۔ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو نمونیا سے بچاؤ کی ویکسینیشن ضروری ہے۔ بروقت تشخیص اور علاج سے نمونیا پر قابو پایا جا سکتا ہےـ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ نمونیا سے بچائواور بروقت علاج کی آگاہی اجتماعی ذمہ داری ہے۔نمونیا سے بچائو کے لیے سردی میں بچوں کی صحت پر خاص توجہ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں