6لاکھ 4ہزار 854کلو تمباکو برآمد

صوابی (نامہ نگار) ایف بی آر پشاور کے ریجنل ٹیکس آفس نے صوابی میں کارروائی کے دوران6لاکھ 4ہزار 854کلو گرام تمباکو گرین لیف برآمد کرلیا۔ ایف بی آر پشاور کے مطابق انبار میں کارروائی کرکے غیر قانونی گرین لیف تھریشنگ یونٹ سیل کردیا گیا ہے، کارروائی کے دوران مکمل فعال یونٹ کو ایف بی آر میں جمع ٹیکس دستاویز میں ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔ایف بی آر حکام کے مطابق بڑی مقدار میں تمباکو اور متعلقہ اشیا قبضے میں لے لی گئیں،کارروائی کے دوران 6 لاکھ 4 ہزار 854 کلو گرام تمباکو گرین لیف برآمد کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں