6 ویں سائوتھ ایشین سیپک ٹاکرا چیمپئن شپ میں پاکستان کی شاندار پرفارمنس

کولمبو (سپورٹس نیوز) چھٹی سائوتھ ایشین سیپک ٹاکرا چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کے تمغے جیت لیے۔ٹورنامنٹ میں پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ سری لنکا میں کھیلے گئے ایونٹ میں کپتان دیدار رانی کی قیادت میں ویمنز ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا، ویمنز ریگو ایونٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دی۔ عروج ناز، مریم بٹ، درِ نجف اور ارم ناز نے متاثر کن کھیل پیش کیا۔ سیپک ٹاکرا فیڈریشن اور اسپورٹس حکام کی جانب سے ٹیموں کو مبارکباد پیش کی گئی ،کوچز محمد سلیم اور مریم کیریو نے بھی کھلاڑیوں کی کاوشوں کو سراہا۔رواں سال ورلڈ کپ اور کنگز کپ میں تمغوں کی امید ظاہر کر د ی ۔ یاد رہے کہ پاکستان کی جانب سے شاندار کھیل پیش کرنے والی کھلاڑی عروج ناز کاتعلق پاکستان کسٹم ڈیپارٹمنٹ سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں