600 سے زائد فلسطینی قیدی رہا

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد جاری ہے، اسرائیل نے 600سے زائد فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا۔عرب میڈیا کے مطابق حماس نے بھی مزید 4اسرائیلی مغویوں کی نعشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دیں، فلسطینی قیدی رہائی کے بعد مغربی کنارے کی جانب روانہ ہوگئے۔روسی وزیر خارجہ سر گئی لاروف نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ منصوبہ ٹائم بم ہے، مشرق وسطی کی سلامتی فلسطینیوں کی آباد کاری سے دا پر لگ جائے گی، فلسطینی ریاست کے قیام کا مسئلہ اہمیت اختیار کر چکا ہے۔سرگئی لاروف نے مزید کہا کہ امریکی صدر 20 لاکھ کی آبادی کو مستقل طور پر ان کی سرزمین سے محروم کرنا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں