57

630 ٰیوٹیلیٹی سٹور بند ‘ LPG مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں

اسلام آباد’ لاہور (نمائندگان) ملک بھر کے 630 یوٹیلٹی سٹور بند کرنے کا فیصلہ، ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے مختلف اشیا خوردو نوش جس میں چینی ، آٹے، گھی،دالیں اور دیگر سامان پر اربوں روپے کی سبسڈی دی تھی مگر اب تک حکومت نے وفاقی وزرات صنعت کو سبسڈی والی رقم ادا نہ کی جس پر ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹور نے ملک بھر میں قائم 630 سٹور بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،اس وقت ملک بھر 6 ہزار سے زائد یوٹیلیٹی سٹور قائم ہیں، جو عوام کی سہولیات کے پیش نظر بنائے گئے تھے مگر اب سٹور بند کرنے کے حکم پر اقدامات شروع ہوگئے ،ضلع سرگودھا کی سات تحصیلوں میں 84 یوٹیلیٹی سٹور قائم تھے جس میں 9 سٹور بند کر دئیے گئے مزید 25 سٹور بند کئے جائیں گے، عوامی سماجی حلقوں نے حکومت کے اس اقدام کو عوام دوست قرار دیا ہے ، حکومتی اپنی ناکامی کی سزا عوام کو کیوں دے رہی ہیں ،وزیراعظم انوارالحق کاکڑا فوری طور واقعہ کا نوٹس لیں اور وزرات صنعت پیداوار کو سبسڈی کی رقم ادا کریں تاکہ ملک بھر میں 630 یوٹیلیٹی اسٹور بند نہ کئے جائے،مہنگائی کے دور میں یوٹیلیٹی اسٹور بند نہ کیا جائے یہ غریب عوام کیلئے کیس نعمت سے کم نہ ہیں۔ دریں اثناء ملک بھرمیں ایل پی جی گیس مہنگی اوربحران پیدا کرنے کا خدشہ’ پاکستان میں ایل پی جی مافیا نگراں حکومت کیلئے چیلنج بن گیا،2ٹرمینلز اور ایل پی جی مافیا کے گٹھ جوڑ نے ملک میں ایل پی جی گیس کی سپلائی کیلئے اجارہ داری قائم کر دی،ملک میں ایل پی جی کی مصنوعی قلت پیدا کر کے من مانی قیمت وصول کی تیاریاں کر لی گئیں۔ اس سلسلے میں چیئرمین پورٹ قاسم اور چیئرمین اوگرا سے اعلی سطح کی تحقیقات کرنے کی سفارش کی گئی، انہوں نے مزید بتایا کہ سرکاری ٹرمینل ایس ایس جی سی بھی بلیک مارکیٹنگ کا حصہ بن گیا، حکومت خاموش تماشائی،ایل پی جی کے 2 جہاز پورٹ قاسم پر موجود، گیس اتارنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ علاوہ ازیں مہنگائی کے وار رک نہ سکے، سبزیوں ‘ پھلوں ‘ پولٹری مصنوعات’دالوں سمیت ہر چیز کی خریداری بدستور جیب پر بھاری اورمن مانے نرخوں پر فروخت کی جا رہی ہیں، انتظامیہ سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کرانے میں مکمل ناکام ہے۔مہنگائی کے ستائے عوام ریلیف کو ترس گئے مگر کسی بھی جانب سے عوام کو ٹھنڈی ہوا کا جھونکا نصیب نہیں ہو رہا، پولٹری مصنوعات کی خریداری آسان رہی نہ سبزیوں کے دام پہنچ میں آئے۔برائلر گوشت سستا ہو کر بھی عوام کی پہنچ میں نہیں آ رہا، فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 8 روپے کم ہونے کے باوجود 585 روپے فی کلو ہے جبکہ فارمی انڈے 294 روپے فی درجن کی سطح پر برقرار ہیں۔دوسری جانب سبزیاں بھی قوت خرید سے باہر ہوتی جا رہی ہیں، آلو کا سرکاری ریٹ 73 روپے فی کلو مقرر لیکن مارکیٹ میں آلو 100 روپے فی کلو تک مل رہے، پیاز 73 روپے کے بجائے 90 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔اسی طرح ٹماٹر 120، لہسن 500 اور ادرک ایک ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے، پھول گوبھی 150، بھنڈی120، مٹر 350 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں، کریلے 140 اور ٹینڈے 180 روپے فی کلو بیچے جا رہے ہیں۔عوام کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے سامنے بے بس ہو چکے ہیں، کسی کو غریب کی مشکلات کا احساس نہیں، اوپن مارکیٹ میں سرکاری ریٹ لسٹوں پر عملدرآمد بھی نہیں ہو رہا، دکاندار اشیائے ضروریہ کی من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں