41

66دھاندرہ میں منشیات کی فروخت کا دھندہ عروج پر

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) تھانہ ٹھیکریوالہ کا علاقہ66 دھاندرہ نشئیوں کی آماجگاہ بن گیا ، پولیس اہلکار ویلے مصروف، تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ دھاندرہ میں منشیات کی فروخت کا دھندہ عروج پر ہے پولیس کی نا اہلی اور غفلت کے باعث نوجوان نسل تیزی سے نشے کی لت میں مبتلا ہو رہے ہیں نشے گھروں کے گھر اجاڑ دیئے والدین سے ان کے ہیرے جیسے بیٹے چھن گئے لیکن پولیس کی روش نہ بدلی رشوت کے عوض منشیات فروشوں کو زہر فروخت کرنے کی کھلے عام اجازت دی ہوئی ہے شہریوں بشارت علی,رانا سفیان, چوہدری توحید, جاوید انصاری, حاجی جاوید اقبال ,محمحد حمزہ, طارق محمود, محمد اشرف و دیگر کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی پر مامور اہلکار اپنی دیہاڈیاں لگانے کیلئے فیلڈ میں رہتے ہیں نہ کہ جرائم کی روک تھام کیلئے بلکہ پولیس اہلکار جرائم میں اضافہ کا سبب بن رہے ہیں دھاندرہ کے گلی محلوں, مساجد کے گردونواح میں درجنوں نشئی نشہ کرنے میں مصروف رہتے ہیں ان میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے انہوں نے اپنی زندگیاں ختم کر لی ہے والدین اپنی اولاد کو نشے کی لت میں دیکھتے ہیں تو ان کا دل خون کے آنسو روتا ہے لیکن پولیس اہلکار ویلے مصروف ہیں پولیس کا کام جرائم کی روک تھام کے بجائے جرائم کو بڑھانا ،پھیلانا زیادہ لگتا ہے جتنے زیادہ لوگ منشیات فروخت کرے گے اتنی زیادہ رشوت میں اضافہ ہو گا شہریوں نے سی پی او فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ 66 دھاندرہ کے گردونواح میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں