68 ج ب میں آتشزدگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جھنگ روڈ پر 68ج ب میں گندم کی باقیات (بھوسہ) کو آگ لگ گئی، ریسکیو1122 کی ٹیموں نے بروقت موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جھنگ روڈ 68 ج ب میں گندم کی کٹائی کے بعد تھریشنگ کی جا رہی تھی کہ اسی دوران ٹریکٹر میں سپارکنگ کی وجہ سے قریب پڑی ہوئی توڑی (بھوسہ) کوآگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ڈھیر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 فائر بریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر بہترین حکمت عملی اور کافی جدوجہد کے بعد آگ کو مزید بڑھنے سے روک دیا اور آگ پر قابو پالیا۔ اسی دوران بھاری مالیت کی توڑی جل کر راکھ بن گئی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں