گوجرہ(نامہ نگار)بیٹی کے رشتہ سے انکار پر سات افرادنے گھر میں گھس کر خاتون کو بیٹیوں سمیت تشددکانشانہ بناڈالا۔چیخ وپکار پر گواہان موقع پر آگئے اور خواتین کی جان چھڑائی۔چک نمبر343ج ب کی امتیاز بی بی نے تھانہ نواں لاہور میں مقدمہ درج کراتے ہو ئے موقف اختیار کیاہے کہ محمد فیصل اقبال وغیرہ سات افراد زبردستی اس کے گھرمیں داخل ہو ئے اور اس کو اس کی بیٹیوں سمیت تشددکا نشانہ بناکر شدیدزخمی کر دیاشورواویلہ پر بعض افراد موقع پر آگئے جنہوں نے ملزمان کی منت سماجت کر کے ان کی جان بخشی کرائی وجہ عناد ملزمان نے بیٹی کا رشتہ مانگا تھا جس کے انکار پرانہیں مضروب کیاگیاہے پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا۔
27