48

7ماہ میں ادویات کی قیمتوں میں 84 فیصد تک اضافہ

لاہور (بیوروچیف)ملک میں سات ماہ کے دوران ادویات کی قیمتوں میں84فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ملک بھر میں ذیابیطس کے مریضوں کیلئے انسولین مارکیٹ سے غائب ہے اورامراض سانس وبلڈ پریشر سمیت دیگر جان بچانے والی ادویات من مانی قیمت پر فروخت کی جانے لگی ہیں ۔ مہنگے داموں ادویات کی فروخت سے مریض اور لواحقین پریشان ہیں جبکہ زیادہ تر میڈیکل سٹور پر ادویات کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود سٹاک موجود نہیں ہے ، شہریوں نے مطالبہ کیاہے کہ ادویات کی قیمتوں میں بے جا اضافے پر فوری نوٹس لیتے ہوئے حکومت اس مسئلے کاحل نکالے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں