36

7ماہ کے دوران کاروں کی فروخت میں43 فیصد کمی

اسلام آباد (بیوروچیف)رواں مالی سال کے ابتدائی7ماہ کے دوران آٹو سیکٹر میں بسوں کی فروخت کے سوا مجموعی طور پر مایوس کن کارکردگی نظر آئی کیونکہ کاروں کی فروخت میں43فیصد کمی، ٹرکوں کی فروخت میں42فیصد، جیپوں اور پک اپ کی فروخت میں19فیصد، ٹریکٹرز کی فروخت میں 52.6 فیصد اور موٹر سائکلوں اور رکشوں کی فروخت میں 32.5 فیصد کمی آگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ برسوں کے برعکس جنوری میں کاروں کی فروخت 5 ہزار 723 یونٹس اور پیداوار 6 ہزار 21 یونٹس تک آگئی جوکہ دسمبر 2022 میں 13 ہزار 758 یونٹس اور 13 ہزار 780 یونٹس تھی، عام طور پر نئے سال کے ابتدائی مہینے میں مانگ میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے کیونکہ صارفین جدید ترین ماڈلز خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں