7محکموں سے متعلقہ مسائل کی نشاندہی اور حل کیلئے ”ہیلو فیصل آباد ”شکایات سیل لانچ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق فیصل آباد میں شہریوں کے7مختلف محکموں سے متعلقہ مسائل کی نشاندہی اور ان کے تیز رفتار حل کے لئے ہیلو فیصل آباد کمپلینٹ سیل لانچ کر دیا گیا۔ کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے تعیناتی کے آخری روز ”ہیلو فیصل آباد کمپلینٹ سیل” کی لانچنگ کی۔ شہری 7مختلف محکموں سے متعلقہ واٹس ایپ نمبر 03039229977 پر شکایت درج کراسکیں گے۔ میونسپل کارپوریشن فیصل آباد،فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، واسا،فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی،ہارٹیکلچر ایجنسی،ایجوکیشن بورڈ اور محکمہ تحفظ ماحول سے متعلقہ شکایات درج اور حل ہونگی۔ کمشنر آفس میں ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر،سی او میونسپل کارپوریشن ملک مرتضی،ایڈیشنل کمشنرز اور دیگر افسران کے ہمراہ لانچنگ کی گئی۔ راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہا۔ ہیلو فیصل آبادسے شہریوں کے مسائل ایک پلیٹ فارم پر ہی حل ہونگے۔ فیصل آباد سے خوشگواریادیں لے کر جارہا ہوں۔ شہریوں نے توقعات سے بڑھ کر محبت دی جسے کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں