7 ویں ایشین تائیکوانڈوچیمپئن شپ اسلام آباد میں ہو گی

اسلام آباد(سپورٹس نیوز)پاکستان ساتویں ایشین تائیکوانڈو اوپن چیمپئن شپ 2025 کی میزبانی کرے گا جو14سے 20 فروری 2025 تک لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ چیمپیئن شپ میں کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل پہلے ہی شروع ہو چکا ہے،یہ چیمپئن شپ پاکستان کی تائیکوانڈو کو عالمی سطح پر فروغ دینے کی کوششوں میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن لیفٹیننٹ کرنل (ر)راجہ وسیم احمد جنجوعہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان میں ہونے والی چوتھی بین الاقوامی تائیکوانڈو چیمپئن شپ ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں