32

70فیصد پاکستانی مخلوط حکومت بننے سے مخالف

اسلام آباد (بیوروچیف)70فیصد پاکستانی مخلوط حکومت کے مخالف’20فیصد حامی، 79 فیصد پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اختلافات بھلا کر مل کر کام کرنا چاہئے جبکہ 15فیصد نے اس تجویز کی مخالفت کی اور کہا مل بیٹھنا ضروری نہیں ہے . اس بات کا انکشاف گیلپ پاکستان کے ایگزٹ پول میں ہوا جس میں ملک بھر کے تقریبا4ہزار ووٹرز نے حصہ لیا ،یہ سروے 8فروری کو عام انتخابات والے دن پولنگ اسٹیشن کے باہر اور ٹیلیفونک انٹرویوزکے ذریعے کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی عوام وفاق میں مخلوط حکومت کی مخالفت کرتے ہیں لیکن ساتھ ساتھ یہ بھی چاہتے ہیں کہ انتخابات کے بعد تما م سیاسی جماعتیں مل کر بیٹھیں اور ملکی ترقی کیلیے کام کریں ۔ گیلپ پاکستان کے ایگزٹ پول کے مطابق 70 فیصد پاکستانی ووٹرز نے مخلوط حکومت بنانے کی مخالفت کی اور ایک ہی سیاسی جماعت کو حکومت بنانے کا مشورہ دیا ،جبکہ 20فیصد نے مخلوط حکومت کی حمایت کی ۔ 10فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔ 79فیصد نے تمام سیاسی جماعتوں کو اختلافات بھلا کر مل کر کام کرنے کا کہا البتہ 15فیصد نے نے مخالفت کی اور کہا مل بیٹھنا ضروری نہیں ہے ،6فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔ سروے میں 46فیصد پاکستانیوں نے نئی حکومت کوبجلی ، تعلیم، صحت اور روزگار سمیت دیگر عوامی مسائل کے حل پر سب سے زیادہ توجہ دینے کا بھی کہا ،23فیصد نے ایمان ،اور اسلامی اقدار کی حفاظت کرنے ،18فیصد نے پاکستان کو جدید اور طاقتور ملک بنانے کیلئے نئی حکومت کو اپنی توانائیاں صرف کرنے ،جبکہ 13فیصد نے سروے میں تعلیم یافتہ افراد کو حکومت بنانے کا موقع دینے کا مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں